پاکستانی گٹرمیڈیا اور اسٹبلشمنٹ کا گھٹیا کھیل :……………..سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی خود کو حراست میں لینے کی خبروں کی تردید

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

اسلام آباد:پاکستانی گٹرمیڈیا اور اسٹبلشمنٹ کا گھٹ جوڑ اور گھٹیا کھیل ایک بار پھر سامنے آگیا۔ سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے خود کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

شاہد سلیم بیگ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خود کو حراست میں لینے کی خبروں کو غلط قرار دیا۔

شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور چائے پیتے ہوئے اپنی ہی گرفتاری کی خبر دیکھی۔

واضح رہے کہ آج صبح یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سابق آئی جی جیل کو حساس اداروں سے قریبی رابطوں کی بنا پر حراست میں لیا گیا، وہ پانچ سال آئی جی جیل خانہ جات رہے جبکہ شاہد سلیم بیگ سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل جانے سے پہلے ریٹائر ہوچکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شاہد سلیم بیگ کو ان کی سرکاری رہائش آئی جی ہاؤس سےگرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں