امیر جماعت اسلامی لاہور کی وودود مشتاق کے انتقال پربھائی سےاظہار تعزیت

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے لندن میں وفات پانے والے معروف صحافی وودود مشتاق کی وفات پران کے بھائی عبدالغفور سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

نایب امیر جماعت اسلامی لاہوراحمد جمیل راشد کے دستخط سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گذشتہ دنوں آپ کے بھائی وودود مشتاق قضاءے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوءے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں صبر کی درخواست کی جا سکتی ہے اور یہی سنت نبوی ہے۔

اللہ تعالی انھیں قبر میں راحت دے کر، تا حد نگاہ وسیع فرماءے اور جنت میں جگہ دے، امین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں