کمشنر شعیب اقبال سید کے احکامات پر مسعود احمد مدنی، شیخ عمر کا کنورژن فیس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال : کمشنر شعیب اقبال سید کے احکامات کی سربراہی میں مسعود احمد مدنی اور شیخ عمر نے کنورژن فیس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ سوئی گیس کے ملازمین کے الیکشن ہو رہے ہیں اس کے باوجودسوئی گیس نادرن کے تینوں ریجن آفس بھی سیل کر دئیے گئے ، جن کے ذمہ کنورژن فیس کروڑوں روپے بقایا ہے- متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے اور بارہا کنورژن فیس کی ادائیگی کے لئے کہا گیا مگر عدم دلچسپی کے باعث ٹال مٹول حیلے بہانوں سے کام لیتے رہے مگر فیس جمع نہ کروائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں