5 مساجد کو نذرآتش کرنے ، نمازیوں کو قتل کرنے اورعمارتوں کے اندر موجود ہر شخص کو مارنے کی دھمکی، برطانوی شہری کو سزا

بلیک ہِنڈری کی کالز کا پتہ لگانے کے لیے ’24 گھنٹے کام کیا‘ ، کمیونٹیز کو انصاف فراہم کیا جائے گا،میٹروپولیٹن پولیس

کورٹ رپورٹر نوائے وقت

لندن:برطانیہ میں ایک شخص کو پانچ مساجد کو نذرآتش کرنے اور مسلمان رہنماؤں اور نمازیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے پر جیل بھیج دیا گیا۔
تمام الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد بلیک ہِنڈری کو اڑھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
پانچ اگست کو ٹیلی فون کے ذریعے دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمارتوں کے اندر موجود ہر شخص کو مار ڈالیں گے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ اس نے بلیک ہِنڈری کے کالز کا پتہ لگانے کے لیے ’24 گھنٹے کام کیا‘ اور امید ظاہر کی کہ ان کمیونٹیز کو انصاف فراہم کیا جائے گا جو دائیں بازو کے تشدد میں اضافے سے خطرہ محسوس کرتے ہیں اور جس نے تارکین وطن اور مسلم کمیونٹی کے اراکین کو نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں