آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرشپ کیلئے عمران خان کی درخواست جمع

وہ خود آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں، 2005 سے 2014 تک یونیورسٹی بریڈفورڈ کے چانسلررہے

ڈاکٹر اختر گلفام /ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ 2024 کے لیے اڈیالہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان کی درخواست ان کی ہدایت کے مطابق جمع کرادی گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ 2024 کے لیے ان کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

اس سےقبل عمران خان 2005 سے 2014 تک یونیورسٹی بریڈفورڈ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان خود آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں