سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن:سینٹرل لندن کے مشہور سیاحتی مقام سمرسیٹ ہاؤس میں آگ گئی جسے ایک سو پچیس فائر فائٹرز نے بجھایا۔
تاریخی ثقافتی مرکز میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم عمارت کو خالی کروا دیا گیا ہے۔
سمرسیٹ ہاؤس میں آج بریک ڈانس کے مقابلے منعقد ہونے تھے تاہم تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا۔
میٹ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، ہمیں 12 بجے سے پہلے آگ کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا۔
سمرسیٹ ہاؤس میں لگی آگ بجھانے کیلئے 15 فائر انجن کو طلب کیا گیا، سیاحتی مقام کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلیے بند کر دی گئی ہیں۔
ایمرجنسی سروسز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔