راہ حق فاؤنڈیشن 20 سالوں سے عوام کی خدمت میں مصروف 700سوخاندانوں میں مفت راشن ،غریب ، بیواؤں کی بچیوں کو جہیز اور کھانا فرہم کرتے ہیں ،میاں بابر صغیر انجم کا ڈان ٹی وی سے خصوصی انٹرویومیں انکشاف

عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوءے حلقہ پی پی 198 سے میرے والد نے آغاز کر دیا ، حلقے کی عوام کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں

بیورو چیف رانا وحید کا ڈان ٹی وی کے لیے راہ حق فاؤنڈیشن کے صدرسے خصوصی انٹرویو

ساہیول: راہ حق فاؤنڈیشن 20 سالوں سے عوام کی خدمت کر تے ہوءے حلقہ کے 700سوخاندانوں میں مفت راشن تقسیم کر رہی ہے۔ غریب اور بیواؤں کی بچیوں کو جہیز اور کھانا فراہم کرتے ہیں یہ بات راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر صغیر انجم نے ڈان ٹی وی سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا ہم نے حلقہ کی عوام کو سڑکیں ،بجلی ،صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ عوام کی خدمت کر کے اللہ کو راضی کرنا ہے۔ ساہیوال میں بھی ہماری تنظیم 1200 خاندانوں میں ماہانہ راشن تقسیم کر رہی ہے ۔ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دین رات کام کر رہے ہیں۔ اب ہم نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور حلقہ پی پی 198 سے میرے والد نے اپنی سیاست کا آغاز کر دیا ہے۔ہم حلقے کی عوام کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ راہ حق فاؤنڈیشن کے چیئرمین چودری صغیر انجم نے دن رات حلقہ کی خدمت کے لیے اپنے اپ کو وقف کر دیا ہے۔ ہمارا مقصد صرف حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا ہے، جو ہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ غریبوں کا حق ان کی دہلیز پر اپنے نمائندوں کے ذریعے فراہم کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں