رکن قومی اسمبلی جاوید حنیف خان نے پانی کا دیرینہ مسئلے کو حل کروا دیا

رانا وحید کی رپورٹ

کراچی:حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 233 جاوید حنیف خان نے یو سی 27 H ایریا میں پانی کا دیرینہ مسئلے کو حل کروا دیا ۔ ایم این اے جاوید حنیف کی کاوشوں سے واٹر بورڈ کے MD ، XCN یعقوب لاکھوں نے پانی کی لائن کا کام شروع کروا دیا گیا ہے۔ کوارڈینیٹر این اے 233 وسیم الدین میو نے پانی کی لائن کے کام کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ کورنگی ٹاؤن فنانس سیکرٹری راحت خان افریدی ، یو سی 27 کےآرگنائزر اصغر شیخ ، جوائنٹ یو سی اور آرگنائزر فرحان شیخ سنی اس موقع پہ موجود تھے۔ عوام نے پانی کی لائن ڈلوانے پر رکن قومی اسمبلی جاوید حنیف کورنگی ٹاؤن ، آرگنائزر ساجد راجپوت اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں