منشیات کی خریدوفروخت کرنے والے بے لگام ،بھرپور ایکشن لینے کا مطالبہ

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال : تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ شریف کا لونی، کچی آبادی سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کی خریدوفروخت کرنے والے بے لگام ہو گئے
۔ منشیات فروشوں کے مکروہ دھندہ کرنے سے ہرگلی ہرچوراہے پر نشیئیوں کے ڈیرے لگ گئے ہیں جس وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔اہِل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیرِاعلٰی پنجاب مریم نوازشریف ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور، آرپی اوساہیوال محبوب رشید ، ڈی پی اوساہیوال فیصل شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں