رانا وحید نوائے وقت
ساہیول: پاک پتن تاجدار ختم نبوت دفاع ریلی جماعت اہل سنت کے قائدین کی قیادت میں نگینہ چوک سے دربار بابا فرید تک نکالی گئی ۔ قیادت صوبائی رہنما پیر غلام قطب الدین پانی پت والے نے کی۔ جماعت اہل سنت ضلع پاک پتن کے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حسن عباس بخاری ،علامہ شاکر حسین طیبی ، سید واجد علی بخاری ،علامہ سید قاری نیاز، جاوید بخاری اور سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی میں تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی عیسی کے فیصلے کو ہم نہیں مانتے ۔قادیانیوں کو مسلمانوں کی طرح تبلیغ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ چیف جسٹس اپنا فیصلہ واپس لے کر امت مسلمہ کے تحفظات دور کریں، نہیں تو عاشقان مصطفی کا جو سیلاب ائے گا ،قادیانی قوتوں کو بہا کے لے جائے گا۔