رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: پوزیشن ہولڈزر طلبا و طالبات ہمارے قوم کے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت ضروری ہے تا کہ ہم ذمہ دار شہری بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے میٹرک امتحانات2024کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ہونے والی تقسیم انعامات تقریب میں شرکت کے لئے اپنے دفتر سے روانہ کرتے ہوئے کیا۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت، بچوں کے والدین اور اساتذہ اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی پر انکے والدین اور اساتذہ بھی مبارکباد کے حقدار ہیں جن کی بدولت آج وہ اس مقام پر ہیں۔