رانا وحید
ساہیول: راہ حق ویلفئیر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کی صورت میں جو عذاب نازل جارہا ہے اس عوام کو ریلیف ملنا چا ہئے۔ ہمارے حکمران صبح،شام بیٹھ کر جو بیان دیتے ہیں کہ ہم ایسے کر رہے ہیں ، یہ ریلیف دے رہے ہیں ،اس کا نتیجہ عوام تک نہیں پہنچتا۔ پنجاب حکومت نے دو ماہ کا بجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر ٹوپی ڈرامہ رچایا ہے۔ مڈل کلاس لوگ اپنے گھروں کی چیزیں بیچ رہے ہیں ۔بچیاں اپنے زیور بیچ کر بجلی کے بل دینے پر مجبور ہیں۔ ہمیں سارے آئی پی پیز کا پتہ ہے ۔بجلی بنانے والوں کو ہم اس بجلی کی بھی قیمت ادا کر رہے ہیں جو انہوں نے کبھی ہمارے لئے بنائی ہی نہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ہم اپنے نہ استعمال کرنے والی چیزوں کا بل اور15قسم کا ٹیکس بھی دیتے ہیں۔ آپ لوگ جب آئے تھے آپ لوگوں کا موقف تھا کہ عوام کو ریلیف دیں گے۔ جب سے آپ آئے ہیں مہنگائی چار گنا بڑھ چکی ہے ۔عوام کو ریلیف کی بجائے الٹا مشکلات کا شکار ہے۔ حکمرانوں سے گزارش ہے کہ جو بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگائے گئے ہیں انھیں ختم کرکےعوام کو ریلیف دیا جائے۔