سچ کو آنچ نہیں:9 مئی کے 12 مقدمات سے بشریٰ بی بی کا نام خارج

محمد لطیف

اسلام آباد:سچ کو آنچ نہیں، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 12 مقدمات سے بشریٰ بی بی کا نام خارج کر دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے کی۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کا نام 12 مقدمات سے خارج کرنے کا حکم سنایا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر،محمد فیصل ملک،خالد یوسف چویدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے

بشریٰ بی بی جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی دفتر سمیت دیگر حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں نامزد تھیں۔

پولیس نے ملزمہ کی طلبی اور جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں