وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا دورہ سندھ ،موریو بند پہنچ گئے ،دادو کینال میں شگاف

رانا وحید کی رپورٹ

کراچی: وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا دورہ سندھ ،موریو بند پہنچ گئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کی بریفنگ۔ سکھر بئراج کے رائیٹ بینک سے نکلنے والے کئنالوں کو ہیڈ سے بند کیا گیا ہے
سکھر بئراج کی دائیں طرف سے 6 بڑے کینال اور 23 نہریں نکلتی ہیں۔ رائیٹ بئنک پر 328 نہروں میں صرف دادو کینال میں شگاف پڑا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو موریو بند کی نگرانی کرنے کی ہدایت دے دی۔ شگاف پڑنے سے فصلوں کو نقصان ہوتا ہے، اس لئے بندوں کو مضبوط کیا جائے۔یہ بات وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے بتائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں