پاکستان کے ہسپتال 5 لاکھ روپے لے کر موت بانٹنے لگے :…………..انٹرنیشنل ہسپتال ساہیوال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن سے زاہد نامی نوجوان جان بحق،انتظامیہ ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گئی

رانا وحید نوائے وقت

ساہیول:انٹرنیشنل ہسپتال ساہیوال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے اور آپریشن سے قبل ہی 86 /6/ R کا رہائشی زاہد نامی نوجوان جاں جان بحق ہو گیا۔ زاہد کی والدہ نے الزام لگاتے ہوءے کہا کہ چھ گھنٹے تک ہمیں ہمارے بیٹے کی لاش نہیں دی گئی ۔احتجاج کرنے پر ہمیں زاہدکی لاش دی گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی ۔لواحقین نے الزام لگایا کہ ہم سے پانچ لاکھ روپے بھی وصول کر لیے اور ہمارے بچے کو غلط انجیکشن لگا کر قتل کر دیا ۔اس واقعہ کے بعد انتظامیہ ہسپتال چھوڑ کر بھاگ گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کر دیا۔ لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں