ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد ہلاک متعدد زخمی

شہزادہ عالمگیر نوائے وقت

لاہور:ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس المناک حادثے کا شکار ہو گئی ،جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق ہو گئے ۔ زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی ۔ بس میں 53 زائرین سوار تھے۔ 15 افراد زخمی ہوئے ۔ حادثہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں