رانا وحید کی رپورٹ
بھٹ شاہ: سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی بھٹ شاہ پہنچ گئے۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے استقبال کیا۔سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اورصوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی رح کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی رح کے والد شاہ حبیب کے والد کے مزار پر بھی حاضری دی۔ درگاہ کے احاطے میں شاہ کا کلام بھی سنا۔