وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی کارساز سانحہ میں جاں بحق فیملی کے گھرآمد، مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

رانا وحید

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کارساز سانحہ میں جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹی عمران اور آمنہ کے گھر اسکیم 33 پہنچ گئے۔صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ سندھ شاہینہ شیر علی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، سنئیر نائب صدر سرور خان غازی، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ شہزاد عباسی موجود تھے۔سعید غنی نے مرحومین کے بیٹی اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔واقعہ کے حوالے سے تمام معلومات لی ہے۔ وزیر اعلٰی سندھ نے بھی اس سانحہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ ہم مرحومین کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں