کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی ہڑپہ میں صاف ستھرا پنجاب کا منصوبہ ابلتے ہوئے گٹروں میں غرق

رانا وحید نوائے وقت

ساہیول/ ہڑپہ:ہڑپہ میں صاف ستھرا پنجاب کا منصوبہ ابلتے ہوئے گٹروں میں غرق گیا۔ گلی محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ
چند ماہ قبل ہڑپہ اسٹیشن پر کروڑوں روپے مالیت کا سیوریج منصوبہ نامکمل ہونے کی وجہ سے ہر طرف گٹروں کا پانی ہے ۔لوگوں کا گھروں سے نکلنا دشوار ہو گیا۔ جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن پر کروڑوں روپے سے سیوریج کے منصوبے کو چند ماہ قبل ادھورا چھوڑ کر کام ختم کردیا گیا۔ جس کی وجہ اکثر گلی محلے میں ابلتے ہوئے گٹر تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔جس سے نمازِ کے لیے جانے والوں اور سکول آنے جانے والے بچے بچیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔متاثرہ علاقوں کے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ساہیوال سے کافی عرصہ سے گٹروں کی بندش اؤر متاثرہ گلیوں میں نئی سیوریج لائنز نہ بچھانے کا نوٹس لے کر صاف شفاف انکوائری کروا کر زمہ داران کا تعین کرتے ہوئے انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں