بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے،کمشنر کا دورہ

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال:موسلا دار بارش سے گلی محلے اور بازار دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔ نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔ بارش کی وجہ ڈسپنسری روڈ، غلہ منڈی، جہاز گراؤنڈ، مسلم بن عقیل کالونی ،بھٹو نگر اور اندرون شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن اور کمشنر ساہیوال اور
عملہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی تک فیلڈ میں رہے۔ کمشنر نے صدر بازار، ہائی سٹریٹ،دیپالپور بازار، پاکپتن بازار, ریلوے روڈ، یادگار چوک اور کچہری روڈ کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں