بنگلادیش؛ عبوری حکومت کا حسینہ واجد کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

محمد موہت

ڈھاکا: بنگلادیش کی عبوری حکومت نے حسینہ واجد سمیت ان کی کابینہ میں شامل وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متعدد سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے ملک سے فرار ہونے کی کوششوں کے بعد عبوری حکومت نے حسینہ واجد سمیت ان کی کابینہ اور ارکان اسمبلی کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلا دیش کی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو زبانی ہدایات جاری کی تھیں تاہم اب اس فیصلے کے بعد باضابطہ تحریری احکامات کے جاری ہونے کا بھی امکان بھی ہے۔

کسی بھی ملک کی طرح بنگلادیش میں بھی حکومتی وزرا اور ارکان اسمبلی کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں جن کی میعاد 5 سال ہوتی ہے۔

وزیراعظم، کابینہ اور منظور نظر ارکان اسمبلی کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حکومت کے خاتمے کے بعد متعدد وزرا نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں