پتنگ بازی ، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹیشن ناقابل ضمانت جرم ،5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور: پنجاب میں پتنگ بازی ، پتنگ سازی اور ان کی ٹرانسپورٹیشن کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ، دھاتی ڈور، تار، تندی، مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن کو جرم ہے ۔ پتنگ باز کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی جب کہ پتنگ اڑانے والے کو جرمانہ نہ دینے پر مزید ایک سال قید ہوگی۔ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2 سال قید ہوگی ۔ پتنگ بازبچےکوپہلی باروارننگ اور دوسری بارپکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں