رانا وحید نوائے وقت
ساہیول:کارپوریشن کے عملے کی نااہلی کے باعث وائی بلاک طارق بن زیاد کالونی کے پارکوں میں گٹروں کے گندے پانی نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ پارک اپنی مدد اپ بنایا تھا، لیکن بلدیہ کی نا اہلی کے باعث ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے ہمارے پارک میں گٹروں کا گندا پانی جمع ہو چکا ہے۔ متعدد بار سی ای او کارپوریشن کو اس کی نشاندہی کر چکے ہیں لیکن ہماری کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر بھی کارپوریشن کے عملے کے سامنے بے بس ہے۔