محمد لطیف
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کرلیں ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کردی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2 ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن بندکر نے سے متعلق تجاویزدی جائیں، شہباز شریف نے حکم دیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی کے بجائے غریب عوام کو کیش ریلیف کی تجاویز تیارکی جائے۔
سیکریٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے منصوبے کی تصدیق کردی اور واضح کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنےکے لیےکام جاری ہے۔