ایئر لائنز ایران اور اسرائیل کے درمیان خطرناک فضائی حدود سے زیادہ افغانستان کو محفوظ سمجھتی ہیں
ڈاکٹر اختر گلفام ، ایڈیٹر انچیف نوائے وقت
لندن: سنگاپور ایئرلائنز، برٹش ایئرویز اور لفتھانسا نے کئی برس سے گریز کرنے کے بعد اب اپنی پروازوں کے لیے افغانستان کی فضائی حدود استعمال کرنا شروع کر دی ہیں کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تنازع نے اس ملک کو نسبتاً محفوظ آپشن بنا دیا ہے۔
افغانستان ایشیا اور یورپ کے درمیان فضائی روٹس پر واقع ہے، لیکن تین سال قبل جب طالبان نے اقتدار سنبھالا اور فضائی ٹریفک کنٹرول سروسز بند ہو گئیں تو کیریئرز نے زیادہ تر افغانستان سے آمدورفت بند کر دی تھی۔
یہ آمد و رفت ابھی تک دوبارہ شروع نہیں ہوئی، لیکن ایئر لائنز ایران اور اسرائیل کے درمیان خطرناک فضائی حدود سے زیادہ افغانستان کو محفوظ سمجھتی ہیں۔ جب 2022 میں یوکرین کی جنگ شروع ہوئی تو بہت سی ایئرلائنز نے ایران اور مشرق وسطی کے روٹس استعمال کرنا شروع کر دیے تھے جب روسی فضائی حدود زیادہ تر مغربی کیریئرز کے لیے بند ہو گئی تھیں۔