شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب ، شیر میانداد، دیدار ملتانی، میگھا اوردیگر نامور گلوکاروں کی پرفارمنس ، ایوارڈزتقسیم

حزیفہ جمشید نوائے وقت

لاہور: شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کے اعتراف میں الحمرا میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں شیر میانداد، دیدار ملتانی، میگھا سمیت ملک کے نامور گلوکاروں نے نصرت فتح علی خان کے گیتوں میں پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین سے بھر پور داد سمیٹی۔

الحمرا آرٹس کونسل اور سی جے ایف پی کے زیراہتمام تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹرسید نور، پرویز کلیم، شہزاد رفیق، صفدر ملک، راشد محمود سمیت فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کی شان بڑھا دی۔

تقریب کے دوران عالمی شہرت یافتہ قوال شیر میانداد نے آواز کا جادو جگایا تو نصرت فتح علی خان کے دور کی یادیں تازہ ہو گئیں۔

ملک کے نامور گلوکاروں کی پرفارمنسز کو بھی خوب پسند کیا گیا جبکہ منظور قوال اور ان کے ساتھیوں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

اختتامی تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک اور راشد محمود نے نصرت فتح علی خان کے گیتوں پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں