نور فاطمہ افضل نوائے وقت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط میں پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ’بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے، اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔‘