محمد موہت
ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کر دی۔
سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے حامی اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج شمس الدین چوہدری کو گزشتہ روز بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس آج شمس الدین چوہدری کو ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنا کر عدالت میں پیشی کیلیے لائی جہاں سماجی کارکن، سیاسی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد جوجود تھی۔
لوگوں نے سابق جج کو دیکھتے ہی ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے ان پر انڈے اور جوتوں سے حملہ کیا۔