جرمنی : فیسٹیول کے دوران چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک 4 زخمی

ڈان ٹی وی رپورٹ + نوائے وقت نیوز

برلن : چاقو بردار شخص نے حملے کرکے 3 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جرمنی میں مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو کے حملے میں سولنگن شہر کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے “فیسٹیول آف ڈائیورسٹی” کے موقع پر کیے گئے، جہاں صنعتی شہر سولنگن کی650 ویں سالگرہ منائی جارہی تھی۔

چاقو بردار حملہ آور تین افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک اس حملے کے پیچھے واضح مقاصد کا علم نہیں ہوسکا ہے، ہم ان تمام عینی شاہدین اور ان متاثرین سے معلومات حاصل کررہے ہیں تاکہ حملہ آور کو پکڑنے میں مدد مل سکے۔

صنعتی شہر سولنگن کی تقریب “فیسٹیول آف ڈائیورسٹی” کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا اور یہ ہفتے کے آخر تک چلنے والا پروگرام تھا تاہم وقعے کے بعد اسے فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں