حکومتی بے غیرتی کا ایک اور وار، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ اور دوستی نہ ہونے کے باوجود یک طرفہ بھارتی تجارت جاری ،ڈان میڈیا کا انکشاف

پاکستان کی بھارت سے یکطرف تجارت جاری، ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی اشیا خرید لیں،پاکستان سے بھارت ایک روپے کی بھی کوئی شے نہیں گئی

ڈاکٹر اختر گلفام ، ڈائریکٹرنیوز ، ڈان ٹی وی

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت میں دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری، بھارت سے یک طرفہ تجارت ہونے پر ملکی خزانے سے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر نکل گئے۔

پاکستان نے بھارت سے 1 ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا خریدیں جب کہ 5 سال میں پاکستان سے بھارت ایک روپے کی کوئی چیز نہیں گئی۔

یک طرفہ بھارتی تجارت کی تفصیلات حاصل کرلیں جس کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بھارت سے پاکستان ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کی اشیا منگائی گئیں۔

سال 2019-20 میں 38 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد ہوئیں، سال 2020-21 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ، سال 2021-22 میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی اشیا، سال 2022-23 میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اور 2023-24 میں 27 کروڑ 80 لاکھ کے اشیاء درآمد ہوئیں جبکہ پاکستان سے بھارت ایک روپے کی بھی کوئی شے نہیں گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں