مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور تاجر تنظیمیں 28 اگست کو پاکستان میں ہڑتال کرنے کا اعلان

چوھدری وسیم حفیظ صدر مرکزی انجمن تاجران ساہیوال ، انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کا حکومت کے تاجر اور عوام دشمن ٹیکسز کے خلاف میٹنگ کا انعقاد

حاجی غلام رسول خاں چوھان کی تعاون کی یقین دہانی ، ضیاء الحق چوھدری نے دعا کروائی

رانا وحید نوائے وقت

ساہیول:چوھدری وسیم حفیظ صدر مرکزی انجمن تاجران ساہیوال ، انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کا حکومت کے تاجر اور عوام دشمن ٹیکسز کے خلاف میٹنگ کا انعقاد۔

چوھدری وسیم حفیظ نے بتایا کہ F B R نے لسٹیں بنا لی ھیں۔ فی دکان 15 ہزار سے لے کر 40 ہزار ماہانہ ٹیکس لگایا ھے، اگر کوئی نہ ادا کرے گا تو F B R دکانیں سیل کرے گی۔ دال؛ چینی اور گھی وغیرہ جو بھی کوئی فروخت کرے گا پانچ پرسنٹ اس پر ٹیکس دکاندار وصول کر کے حکومت کو دے گا۔ محمد کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ، تاجر تنظیمیں سے مل کر 28 اگست کو پاکستان میں ہڑتال کرے گی ۔ حاجی غلام رسول خاں چوھان نے تاجر تنظیموں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔ ضیاء الحق چوھدری نے دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں