سٹاف رپورٹر نوائے وقت
اسلام آباد: مستحکم پاکستان پارٹی نے 17 نقاطی اپنا منشورجاری کر دیا ہے ،جس کے مطابق
1. پارٹی کی اوّلین ترجیح
ناموسِ رسالت کا مرتے دم تک دفاع کرنا اور جمعہ کی چھٹی کی بحالی ۔
2. بچوں کی ساتھ زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا قانون پاس کروانا
3. صدر پاکستان سے لے کر وزیراعظم ،ایم این اے ،ایم پی ایز اور سینیٹرز کی تنخواہوں ایک عام مزدور کے برابر کرنا
4. قومی الیکشن میں بھر پور حصہ لینا
5. عزت و روزگار مہیاء کرنے کے لیے معاشی پیکیج دینا
6. پاکستانی عوام کو ہجوم سے نکال کر ایک قوم بنانا
7. پاکستان کو وہ پاکستان بنانا جس کا خواب جناب علامہ اقبال اور جناب قائد اعظم نے دیکھا تھا
8. پاکستانی ووٹرز کو غفلت کی گہری نیند سے جگانا اور ان کو ان کے ووٹ کا صیح استعمال کرنے کا شعور دینا
9. عوام کو اپنے حقوق کی آگاہی دینا
10. اقلیتوں کو برابری کے حقوق دلوانے کی کوشش کرنا
11. نوجوان نسل کو میرٹ کے حساب سے باعزت روزگار مہیاء کرنا
12. آئ ایم ایف ( IMF ) کے قرضوں سے مکمل طور پر چھٹکارا پانا
13. ماضی کی بدتری سے مستقبل کی بہتری کی طرف قدم بڑھانا
14. پاکستان مستحکم پارٹی اپنے تمام ووٹرز کو جواب دے ہو گی
15. حقیقی طور اختیارت کی نچلی سطح پر منتقلی
16. عورتوں کے وراثتی حقوق اور حق خودارایت
17. اور ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو کا نعرہ بلند کرنا