قایم رہے یہ دوستی
ڈاکٹر اختر گلفام اوران کی فیملی لے لیے دعا
لندن:معروف سینئر پاکستانی صحافی ،روزنامہ ہا وی رپورٹ کے ایڈیٹر انچیف اورہاوی رپورٹ ٹی وی کے اونر ندیم خان بھٹی عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
یہاں وہ عمرہ کے ساتھ ساتھ زیاریتں بھی کریں گے۔
ندیم خان بھٹی نے خانہ کعبہ میں برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اورنیوز پیپر آف دی ایر نواءے وقت لندن ،ڈیلے ڈان لندن کے ایڈیر انچیف اور ڈان ٹی وی کے ڈائریکٹرنیوز ڈاکٹر اختر گلفام اور ان کی فیملی کے لیے خصوصی دعاییں کیں ہیں ۔
ڈاکٹر اختر گلفام نے ندیم خان بھٹی کے لیے دعا کرتے ہوءے کہا کہ
آپ بہت خوش قسمت انسان ہیں کہ اللہ نے آپ کو اپنا گھر دیکھنے کی اجازت دی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب تک اللہ دعوت نہ دے، اس وقت بڑی سے بڑی دولت والا بھی یہاں نہیں پہنچ سکتا۔
اللہ آپ کے سفراور عمرے کو قبول فرمائے، اور آپ کی تمام خواہشات ،امنگوں اور امیدوں کو پورا کرے،اور آپ کی فیملی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔