پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی،قیادت کمپرومائزڈ ہے،محمود خان

محمد ناصر غلزئی بیوروچیف ڈان ٹی وی

پشاور:پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد بار کہا ہے کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والی تحریک انصاف کی قیادت کمپرومائزڈ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ہرگز نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی ملے ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو باتیں میں نے پہلے کیں ہیں آج وہ سچ ثابت ہو رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں