رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال:یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کے صدر محمد خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے سے شہریوں اور ملازمین میں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرت ہوءے انہوں نے کہا کہ کہ پہلے ہی مہنگائی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور بند کرنا صحیح فیصلہ نہیں ہے۔ سٹور بند کرکے ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جا ئے گئے ہیں۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیر مین پیپلز پارٹی بلاول علی بھٹو سے اپیل کرتے ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو روکا جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دینگے اور سپریم کوٹ جاہیں گے۔