محمد ناصر غلزئی نوائے وقت
پشاور:یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف مختلف اضلاع میں احتجاج۔ ایبٹ آباد، صوابی، کوہاٹ سمیت دیگر اضلاع میںملازمین سڑکوںپر نکل آئے. ایبٹ آباد میں یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ حکومتی اعلان پر یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین نے آج سے سٹور بندی کر اعلان کر دیا۔
یوٹیلٹی سٹور بندش کیخلاف ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی ہے اس نے ملازمین ہی کو نقصان پہنچایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے تمام محکمے برباد کر کے رکھ دیئے۔ حکومت یوٹیلٹی سٹور ہمارے حوالے کریں ہم حکومت کو بھی ریونیو اور اپنے ملازمین کو بھی تنخوائیں دیں گے۔