حزیفہ جمشید ڈان ٹی وی
لاہور:ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کے فیصلے پر تاجرتنظیمیں متحد ہوگئیں۔ جماعت اسلامی اور تاجر برادری میں بھی اتفاق ہو گیا۔ جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس نے بھی شٹرڈائون ہڑتال کی حمایت کر دی ہے ۔ کینٹ کے تاجروں نے بھی شٹر ڈائون کے فیصلے کی تائید کر دی۔ آٹا ڈیلرز نے بھی 28 اگست سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔