وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی اجلاس

رانا وحید نوائے وقت

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی اجلاس ہوا۔
جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، جام خان شورو، مخدوم محبوب الزمان، صوبائی مشیر نجمی عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، میئر سکھر ارسلان شیخ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقاء اللہ انڑ، صوبائی سیکریٹریز، میٹرو لاجسٹ سردار سرفراز، کور ہیڈ کوارٹر اور کوم کار کے نمایندوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص ڈویژنل میئرز اور کمشنرز اور دیگر اضلاع کے ڈی سیز کی بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو موسم کی پیشن گوئی پر میٹرولاجسٹ سرفراز احمد کی بریفنگ
سندھ میں 26 اگست یعنی آج بارش کا سسٹم داخل ہوگا۔
یہ نیا بارش کا سسٹم 31 اگست تک جاری رہے گا۔ ایک نیا بارش کا سسٹم ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔اس نئے اسپیل سے کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹرز بارش ہوسکتی ہے۔
ٹھٹہ، سجاول۔ میرپورخاص، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 250 تا 300 ملی میٹرز بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں