محمد لطیف
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور تا اسلام آباد ایم 2 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔
این ایچ اے کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کار، جیپ اور ٹیکسیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے، ایم 2 پر ویگن کے ٹول ٹیکس میں 5 روپے 66 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر بسوں کے ٹول ٹیکس میں7 روپے 93 پیسے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔