صدر حاجی عبدللطیف، چوہدری وسیم حفیظ ، شیخ وقاص ، صدر رانا غلام رسول اور بابا علی اعجاز اور طیب محمود بلوچ کا ہڑتالکرنے کا اعلان
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال :جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں حکومت کی جانب سے مہنگی بجلی کے خلاف 28 اگست کو شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے پر پریس کانفرنس کی ۔ تاجر برادری کے نمائندوں اور امیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال طیب بلوچ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں اور مہنگائی نے تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ 28 اگست کو ضلع بھر کی تاجر برادری شٹرڈاؤن ہڑتال کرے گی اور تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔ تاجر اتحاد اور جماعت اسلامی 28 اگست کی ہڑتال کے حوالے سے اکٹھے ہیں۔
دوران پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کال کی اور تاجروں سے ہڑتال میں شمولیت کی دعوت دی۔ انہیں متفقہ اعلان پر مبارکباد دی جس پر تاجر برادری نے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
حکومت کی ہٹ دھرمی نےحالات مشکل بنا دیے ہیں۔ اپنی تاجر کش پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ۔
پریس کانفرنس کے متفقہ اعلامیے میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدللطیف، تنظیم تاجران کے صدر چوہدری وسیم حفیظ ، کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ وقاص ،غلہ منڈی کے صدر رانا غلام رسول اورکار ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر بابا علی اعجاز نےامیر جماعت اسلامی ضلع ساہیوال طیب محمود بلوچ کے ھمراہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ یہ اعلان کیا کہ 28 اگست کوپورے ڈویژن میں مکمل طور پر ہڑتال ہوگی اور تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔