محمد ابرار ڈسٹرکٹ رپورٹر نوائے وقت
ساہیوال: ساہیوال کےعلاقہ تھانہ ڈیرہ رحیم میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک 2 فرار۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم چک نمبر 110/9ایل کے قریب 3 مسلح ڈاکو روڈ پر وارداتیں کر رہے تھے کہ اہل علاقہ نے گھیرا ڈال کر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع موصول ہو نے پر ساہیوال پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم موقع پر پہنچی تو مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اند ھا دھند فائر نگ شروع کر دی ۔ جبکہ 3 مسلح ڈاکو پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر تے ہو ئے قریبی فصل میں داخل ہو گئے ۔
فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم بقیہ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے،ہلاک ڈاکو کی شناخت شہادت علی کے نام سے ہوئی جو ضلع پاکپتن میں 12 سنگین مقدمات میں ملوث تھا.