رانا وحید نوائے وقت
ساہیول: پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایم ایس کیے غیراِخلاقی رویے کیخلاف ڈاکٹرز سراپا اِحتجاج ۔ایم ایس کی بداِنتظامی اور غیراِخلاقی طرزِعمل کیخلاف ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ۔ پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ایم ایس کے نازیبا رویے کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر اِحتجاج کیا، ڈاکٹرز نے اِلزامات عائد کیے ہیں کہ ایم ایس کرپٹ اور بدتمیز ہے۔ غیراِخلاقی رویے کیخلاف آواز اُٹھانے پر ایم ایس نے دو ڈاکٹرز کو معطل کردیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ایس سابق سیکریٹری ہیلتھ علی جان کے نام پر اسٹاف کو دھمکاتا ہے۔ ایم ایس نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے ایکوکارڈیوگرافی اور ای ٹی سروسز کو معطل کردیا۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اِس ایم ایس کے ماتحت کام کرنا مُشکل ہے، ایم ایس کا فوری تبادلہ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔