کملا ہیرس کی سابق حریف تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

پرویزانور

واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس کو افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران ہونے والی افراتفری کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے جبکہ دوسری جانب سابق ڈیموکریٹک نمائندہ تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تصدیق کر دی ہے۔

تلسی گبارڈ نے طویل عرصہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا عندیہ دیا تھا حالانکہ اُس وقت وہ ڈیموکریٹ کے طور پر امریکی ایوان میں بیٹھی تھیں۔
2019 میں جب ایوان نمائندگان میں یوکرین کے ساتھ معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کیا جا رہا تھا تو وہ واحد قانون ساز تھیں جنہوں نے سابق صدر کی حمایت کی تھی۔
پیر کو تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھتے ہوئے امن کے حصول میں مخالفین، آمروں، اتحادیوں اور شراکت داروں کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں