حیدرآباد :حالی روڈ میں چھت گرنے سے سربراہ علی حسن،اس کی بیوی،بچے ارباز،مجید زخمی ، ایک کی حالت نازک

رانا وحید نوائے وقت

حیدرآباد :حالی روڈ پرانی سبزی منڈی مکان نمبر 795 بمبئی پریس نصرت کالونی وارڈ نمبر 281 میں چھت گر گئی۔ گلشن حالی فائر برگیڈ ریسکیو کے لیے بروقت پہنچا ۔ ریسکیو 1122 کو بھی بلایا گیا ۔ گلشن حالی فائر بریگیڈ کے اسٹاف اور ایم کیو ایم کے کارکنان نے ایمبولس کے ذریعے اسپتال روانہ کیا ۔اس مکان میں موجود سربراہ علی حسن،اس کی بیوی ثناء،بچوں میں ارباز،مجید زخمی ہوئے ہیں ان میں ارباز شدید زخمی ہے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں