تاجر دشمن ٹیکس کومسترد کرتے ہیں ، چوہدری وسیم حفیظ ، طیب بلوچ، مصطفی بھٹی ،حاجی لطیف، رانا غلام رسول، جاوید خان
پی ٹی ائی کے ایم این اے رائے حسن نواز ایم پی اے رائے مرتضی اور سینٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری آصف علی کی ہڑتال کی حمایت
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: انجمن تاجران کی کال پر کراچی، پشاور، لاہور، راولپنڈی ،اسلام آباد، مردان ،فیصل اباد کے طرح ساہیول ڈویژن میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔ ۔بازار سنسان رہے ۔ انجمن تاجران کےصدرچوہدری وسیم حفیظ ،جماعت اسلامی کے امیر طیب بلوچ، مصطفی بھٹی ،حاجی لطیف، غلہ منڈی کے صدر رانا غلام رسول، موبائل ایسوسییشن کے صدر جاوید خان اور دیگر عہدے داروں نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم پر تاجر دشمن ٹیکس کوتاجربرادری مسترد کرتی ہے۔ ساہیوال غلہ منڈی میں کاروبار بند رہا۔ فروٹ منڈی میں صبح کاروبار جاری رہا۔ پی ٹی ائی کے ایم این اے رائے حسن نواز ایم پی اے رائے مرتضی اور سینٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری آصف علی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی۔