رانا وحید نوائے وقت
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سجاول پل اور ملیر ندی کا دورہ کیا۔ انہوں نے دریا پر پانی کا بہاؤ معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں زیادہ بارش ہونے والے علاقوں میں عوام کے دکھ درد کو بانٹنے کے لیے خود پہنچ رہا ہوں۔ افسروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔