سٹاف رپورٹر نوائے وقت
پاکپتن : ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دلوانے کے لیے مستحکم پاکستان پارٹی میدان عمل میں آئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مستحکم پاکستان پارٹی کے بانی چیئرمین سید عامر جلالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری بچے، بوڑھے اور نوجوان سے اپیل ہے کہ مستحکم پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے ہمارے ہاتھ مظبوط کریں تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں، انہوں نے کہا کہ ہمارے 17 نکاتی منشور میں بار بار کہا گیا ہے کہ ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو۔ ہماری پارٹی چاہتی ہے کو ووٹر کو عزت دلوائی جائے تاکہ اس کو الیکشن اوراس کے بعد بھی عزت ملے ۔اس موقع پر مستحکم پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر سید جمیل شاہ میاں بھی موجود تھے۔