اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے ،تین ہفتے یہاں رہ سکتے ہیں
ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت
لندن :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف آئندہ ماہ لندن آ سکتے ہیں ۔
مسلم لیگ ن برطانیہ کے ایک راہنما کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 11 ستمبر کے بعد لندن آ سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن برطانیہ کے مطابق نواز شریف کو لندن میں اپنے معالجین سے طبی معائنہ کرانا ہے جس کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ نواز شریف کا دو سے تین ہفتے تک لندن میں قیام کا امکان ہے ۔