محمد لطیف نوائے وقت
نیشنل پاور پارک کمپنی کی نجکاری کے لیے 330 ملین(33کروڑ) روپے صرف ایڈوائزر کو دیے گئے
اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری میں انکشاف ہوا ہے کہ نجکاری کے عمل پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مجموعی طور پر رقم 1992 ملین (ایک ارب 99کروڑ) روپے خرچ کیے گئے اور متعدد اداروں کی نجکاری نہ ہونے کے باوجود ان کے کروڑوں روپے ایڈورٹائرز کو دیے گئے۔
سیکریٹری نجکاری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ نیشنل پاور پارک کمپنی کو نجکاری لسٹ سے نکال دیا گیا اور نیشنل پاور پارک کمپنی کی نجکاری کے لیے 330 ملین(33کروڑ) روپے ایڈوائزر کو دیے گئے۔
اجلاس میں انکشاف ہوا کہ نجکاری کے عمل پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 1405 ملین روپے خرچ کیے گئے جبکہ آپریشنل اخراجات ملا کر مجموعی رقم 1992 ملین رقم بنتی ہے۔
کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ متعدد ایسے ادارے جن کی نجکاری نہیں کی گئی ان کے کروڑوں روپے ایڈورٹائرز کو دیے گئے۔