رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن ساہیوال مرکزی انجمن تاجران اور آل پاکستان ڈیلرز فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ یہ بات صدر چوھدری منیر احمد و ممبران نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہم سب متحد ہیں ۔
(H)236 ٹیکس کی ہم بھر پور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ یہ ناقابل عمل ہے
ہم کو ٹیکس سکیم (ویلیو ایشن ٹیبل) قابل قبول نہیں ۔ ایف بی ار کے افسران کو دیئے گئے لامحدود اختیارات کو ختم کیا جائے ۔ہم اپنے مطالبات کے تسلیم ہونے تک آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلر ایسوسی ایشن کے ساتھ ہیں۔